Saturday, October 6, 2012


Farz and Wajibat of Namaz

There are 13 farz in namaz in which some of them are must be doing before the namaz and some of them are doing during namaz. For prey namaz should be clean space where you prey namaz, clothes, body. More detail read in bellow in Urdu

 نماز کے فرائض اور واجبات،

نماز کے کل 13 فرائض ہیں، جن میں سے 6 امور کو شرائط بھی کہتے ہیں تو اس طرح  6 شرائط اور 7 فرض ہوئے،
شرائطِ نماز
نماز کی  شرطیں چھ ہیں:
1 طہارت یعنی نمازی کا بدن اور کپڑے پاک ہوں۔
2 نماز کی جگہ پاک ہو۔
3 سترِ عورت یعنی بدن کا وہ حصہ جس کا چھپانا فرض ہے وہ چھپا ہوا ہو۔ مردکے لیے ستر ناف سے لے کر گھٹنے تک ہے اور عورت کے لیے ہاتھوں، پاؤں اور چہرہ کے علاوہ سارا بدن ستر ہے۔
4 استقبالِ قبلہ یعنی منہ اور سینہ قبلہ کی طرف ہو۔
5 وقت یعنی نماز کا اپنے وقت پر پڑھنا۔
6 نیت کرنا . دل کے پکے ارادہ کا نام نیت ہے اگرچہ زبان سے کہنا مستحب ہے۔
نماز شروع کرنے سے پہلے ان شرطوں کا ہونا ضروری ہے ورنہ نماز نہیں ہوگی.
فرائضِ نماز


نماز کے فرائض سات ہیں:
1تکبیرِ تحریمہ یعنی اَﷲُ اَکْبَرُ کہنا۔
2قیام یعنی سیدھا کھڑے ہوکر نماز پڑھنا۔فرض، وتر، واجب اور سنت نماز میں قیام فرض ہے، بلاعذرِ صحیح اگر یہ نمازیں بیٹھ کر پڑھے گا تو ادا نہیں ہوں گی. نفل نماز میں قیام فرض نہیں۔
3قرآت یعنی مطلقاًایک آیت پڑھنا۔ فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنت وتر و نوافل کی ہررکعت میں فرض ہے جب کہ مقتدی کسی نماز میں قرآت نہیں کرے گا۔
4رکوع کرنا۔
5سجدہ کرنا۔
6قعدہ اخیرہ یعنی نماز پوری کرکے آخرمیں بیٹھنا۔
7 دونوں طرف سلام پھیرنا۔
اِن فرضوں میں سے ایک بھی رہ جائے تو نماز نہیں ہوتی اگرچہ سجدئہ سہو کیا جائے۔
واجباتِ نماز
نماز میں درج ذیل چودہ امور واجبات میں سے ہیں:
فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں قرآ ت کرنا (یعنی تنہا نماز پڑھنے والے یا باجماعت نماز میں اِمام کے لیے).
فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا۔
فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب، سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا بڑی آیت یا تین چھوٹی آیات پڑھنا۔
سورہ فاتحہ کو کسی اور سورت سے پہلے پڑھنا۔
قرآ ت، رکوع، سجدوں اور رکعتوں میں ترتیب قائم رکھنا۔
قومہ کرنا یعنی رکوع سے اٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا۔
جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھ جانا۔
تعدیلِ ارکان یعنی رکوع، سجدہ وغیرہ کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا۔
قعدۂ اُوليٰ یعنی تین، چار رکعت والی نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہد کے برابر بیٹھنا۔
دونوں قعدوں میں تشہد پڑھنا۔
امام کا نمازِ فجر، مغرب، عشاء، عیدین، تراویح اور رمضان المبارک کے وتروں میں بلند آواز سے قرآ ت کرنا اور ظہر و عصر کی نماز میں آہستہ پڑھنا۔
اَلسَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ کے ساتھ نماز ختم کرنا۔
نمازِ وتر میں قنوت کے لیے تکبیر کہنا اور دعائے قنوت پڑھنا۔
عیدین کی نمازوں میں زائد تکبیریں کہنا۔

نماز کے واجبات میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو سجدئہ سہو کرنے سے نماز درست ہوجائے گی. سجدئہ سہو نہ کرنے اور قصداً تر ک کرنے سے نماز کا لوٹانا واجب ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Latest

tadreesulislam. Powered by Blogger.

nwees

News & Updates : Congratulations To Those Students Who Have Passed Their Exams And Best Wish For Those Who Have Relegated Carry On Your efforts.*** Students Are Requested To Prepare Themselves For Next Exams.***Students Are Requested To Act Upon What They Have Learnt In TADREES-UL-ISLAM institute And Try To Convince Your Friends And Rerlatives To Join TADREES-UL-ISLAM institute For Learning.***Admissions Are Open For New Commers. *** By Acting Upon Sayings Of Allah Almighty In Quran Peace Can Be Established In Whole World.

videos,

Follow on facebook

Contact us

Name

Email *

Message *