خواب میں سانپ دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ بد خواہ اور پوشیدہ دشمن ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں سانپ ہے تو گھریلو دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر جنگل میں دیکھے تو بیگانہ دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سانپ سے لڑائی کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔ا ورا گر اس نے سانپ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال کھائے گا اور خیر اور خوشی دیکھے گا اور دیکھے کہ اس نے سانپ کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن سے انصاف حاصل کرے گا اور دونوں ٹکڑے اٹھا لئے ہیں۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ مہربانی سے بات کی ہے۔ کہ اس کے در پیش عجیب کام ہو گا کہ اس سے شادی اور خوشی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کے ساتھ تندی اور تیزی سے بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر مرا ہوا سانپ دیکھے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس سے شر اور آفت کو دور کرے گا۔ اور اس کی تکلیف نہ ہو گی اور دیکھے کہ سانپ اس کا تابعدار ہے دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ سانپ سے بھاگا ہے اور اس کو پکڑ نہیں سکا ہے تو دشمن کے ضعف پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سبز سانپ ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن دیندار اور با امانت ہو گا۔ اور اگر دوسرے سانپوں کے علاوہ سیاہ سانپ کو دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے۔ اور اگر سانپ زرد ہے تو بیمار صورت دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ دیکھے تو معاشر اور عیش پسند دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ سانپ کے بہت سے پاؤں ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن قوی اور دلاور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سانپ اس کے سامنے جمع ہیں اور اس کو ستاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت سے خویش دشمن ہوں گے۔ لیکن ان سے نقصان نہ دیکھے گا اور اگر دیکھے کہ سانپوں کے سینگ اور بہت سے دانت ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن کینہ ور بد خصلت ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سانپ اس کی ناک یا کان یا پستان یا پیشاب یا پاخانہ کی جگہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے منہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ وبال جان بات کرے گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سفید سانپ کا دیکھنا دشمن کو دیکھنا ہے اور سیاہ سانپ سپاہی ہے اور اگر دیکھے کہ سانپ سے بھاگا ہے اور اس کو سانپ نے نہیں دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ آرام اور خوشی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ نے اس کو پکڑا ہے اور دیکھ نہیں دیا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور دشمن سے امن میں ہو گا۔
حضرت خلف اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ سبز سانپ اس کا مطیع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آستین سے سانپ نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگرد یکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے اور اس کا خون اپنے جسم پر ملا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اس کا دشمن ہو گا۔اور اگرد یکھے کہ اس نے سانپ کو مارا ہے اور اس کا خون اپنے جسم پر ملا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بستر پر سانپ مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ سانپ اس کے گریبان یا اس کے منہ سے نکل کر زمین میں گھسا ہے۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور خار مار خواب میں ضعیف اور کمزور دشمن ہے۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سانپ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے:
فف(1) طاقت
(2) زندگانی
(3) سلامت
(4) بادشاہی
(5) سپہ سالاری
(6) عورت
(7) دولت
(8) موت
(9) لڑکا
(10) سیلاب
0 comments:
Post a Comment